ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وقت سے پہلے نہیں رہا ہوگی راجیو گاندھی قتل کی مجرم، ہائی کورٹ میں درخواست مسترد 

وقت سے پہلے نہیں رہا ہوگی راجیو گاندھی قتل کی مجرم، ہائی کورٹ میں درخواست مسترد 

Thu, 29 Aug 2019 19:32:49    S.O. News Service

چنئی،29/اگست (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مدراس ہائی کورٹ نے جمعرات کو راجیو گاندھی قتل کی مجرم نلنی شریہرن کی درخواست مسترد کر دی۔عرضی میں نلنی نے معاملے کے مجرم اور عمر قید کی سزا بھگت رہے تمام سات لوگوں کو قبل از وقت رہائی کی سفارش پرفیصلہ کرنے لئے گورنر پر زور ڈالنے کے مقصد سے حکومت کو ہدایت دینے کی درخواست کی تھی۔جسٹس آر سبیا اور جسٹس سی سرون کی بینچ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں کہاکہ پہلے ہی کابینہ نلنی اور دیگر چھ کو قبل از وقت رہائی کی سفارش گورنر سے کر چکی ہے۔ایسے میں اس کی درخواست پر غور کر کے انہیں ہدایات دینے کی ضرورت نہیں۔نلنی نے 9 ستمبر 2018 کو منظور تمل ناڈو حکومت کی تجویز کی بنیاد پر درخواست دائر کی تھی۔تجویز میں کابینہ نے گورنر سے نلنی، اس کے شوہر شریہرن عرف مرگن، پیراریولن، رابرٹ پیاس، جیکمار، روی چندرن اور ستھن کو رہا کرنے کی سفارش کی تھی۔غور طلب ہے کہ ایل ٹی ٹی کے خود کش حملہ آور نے 21 مئی 1991 کو شری پیرمبدر میں منعقد انتخابی ریلی میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا قتل کر دیا تھا۔


Share: